پیسے لیکر حوالات بند ملزموں سے ملاقات کروانے والا پولیس اہلکار گرفتار

پیسے لیکر حوالات بند ملزموں سے  ملاقات کروانے والا پولیس اہلکار گرفتار

کاہنہ (نمائندہ دنیا)تھانہ کاہنہ حوالات کی نگرانی پر مامور اہلکار خود ہی حوالات بند ملزموں سے ملاقات کروانے کے عوض رقم وصول کرنے پر پولیس اہلکار اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا۔

اہلکار کے خلاف گداگری ایکٹ اور بدعنوانی کی دفعات کے تحت تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کرکے ملزم اہلکار کو گرفتار کر کے اپنے ہی تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ پولیس وردی کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنے والوں کے لیے محکمہ میں کوئی جگہ نہیںخ، شہریوں سے غیر قانونی طور پر رقم وصول کرنے والے اہلکار کے لیے کوئی رعایت نہیں اور وردی کی عزت پر حرف لانے والے عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں