تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 59 سالہ شخص جاں بحق
لاہور( این این آئی)عسکری ٹین سیکٹر ایف میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرنے والے شخص کو ٹکر مار دی۔ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 59 سالہ محمد اکرم شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔