شیخوپورہ:فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی

شیخوپورہ:فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی

مہمان آیا بچہ سعد،شہباز، عبدالغفور اور عاشق مسیح گولیوں کا نشانہ بنے

شیخوپورہ، مریدکے (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا )شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں مختلف مقامات پر فائرنگ سے بچے سمیت4افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو نے ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا۔ گزشتہ روز تھانہ صدر مریدکے کے دو مختلف علاقوں ننگل ساہداں اور سدھم گاؤں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جن میں ننگل ساہداں مہمان آیا بچہ سعد ولد اشفاق گھر سے باہر کھیلتے ہوئے مبینہ طور پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ۔

جبکہ کٹھیالہ پولیس چوکی کے علاقہ سدھم گاؤں کا زمیندار شفیق ولد عبدالغفور اپنے کھیتوں میں پانی لگا رہا تھا کہ مخالفین کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ۔تیسرے واقعہ میں بھی پولیس کے مطابق ننگل ساہداں کا رہائشی شہباز جی ٹی روڈ پر ایک بند فیکٹری سے تاریں چوری کاٹ رہا تھا کہ چوکیدار کے منع کرنے کے باوجود باز نہ آیا تو چوکیدار نے فائرنگ کر دی جس سے اسکی دونوں ٹانگیں فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئیں۔چوتھے واقعہ میں تھانہ صدر کے علاقہ گاؤں چاچوکے میں معمولی جھگڑے پر حسنین ورک نے فائرنگ کردی جس سے مقامی آبادی کا رہائشی عاشق مسیح زخمی ہوگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں