خاتون سے زیادتی کی کوشش، 2ملزم پکڑے گئے

خاتون سے زیادتی کی کوشش، 2ملزم پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شالیمار کے علاقے میں اوباش ملزم وحید کرائے کا مکان دکھانے کے بہانے خاتون کو خالد نامی شخص کے گھر لے گیا۔۔۔

 جہاں دونوں ملزمان نے ملی بھگت سے خاتون کو کمرے میں بند کر دیا اور زیادتی کرنے کی کوشش کی، اس دوران خاتون نے شور مچایا اور اپنی مدد آپ وہاں سے نکل آئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کو چند گھنٹوں میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں