معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر گرفتار

معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر گرفتار

لاہور(این این آئی)لاہور میں معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ندیم مبارک عرف نانی والا کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ندیم مبارک عرف نانی والا کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں ٹریفک وارڈن انسپکٹر محمد فہد الرحمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ، کارِ سرکار میں مداخلت اور سرکاری ملازم کو دھمکانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق لگژری گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ندیم مبارک عرف نانی والا نے گاڑی روکنے کے بجائے ون وے پر بھگا دی۔ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں