منشیات فروشی اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے 4ملزم پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی پولیس نے منشیات فروش اور اسلحہ نمائش کرنے والے 4ملزمان گرفتار کر لیے۔
ترجمان کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے اسلحہ کی نمائش و منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دوران پٹرولنگ اسلحہ کی نمائش کے 2ملزمان اور 1 منشیات فروش کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش شوکت اعظم چوک کے قریب چل پھر کر منشیات فروخت کر رہا تھا جبکہ ملزمان نبیل، فاروق اور جابر کو سرعام اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گرفتار کر کے ان سے 2 پستول اور 1 کلو 100 گرام چرس برآمد کی گئی۔