لاری اڈا :گٹکا بنانیوالی منی فیکٹری پر چھاپہ، ملزم گرفتار

لاری اڈا :گٹکا بنانیوالی منی فیکٹری پر چھاپہ، ملزم گرفتار

690کلوتیارمال ، مشینری اور بڑی مقدار میں خام مال برآمد

 لاہور(کرائم رپورٹر)لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا تیار کرنے والی ایک مبینہ منی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس پی سٹی کے مطابق لاری اڈا پولیس نے ملزم فیصل کو گٹکا تیار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے ایک رہائشی مکان کی آڑ میں گٹکا بنانے کی فیکٹری قائم کر رکھی تھی، جہاں بڑے پیمانے پر ممنوعہ اشیا تیار کی جا رہی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 690 کلوگرام تیار شدہ قوام گٹکا، گٹکا تیار کرنے والی مشینری اور بڑی مقدار میں خام مال برآمد کیا گیا،تحقیقات کے مطابق ملزم لاہور سمیت دیگر اضلاع میں گٹکا تیار کرکے فروخت اور سپلائی کرتا تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کم مقدار میں گٹکا مقامی ٹرانسپورٹ کے ذریعے مختلف علاقوں میں پہنچاتا تھا تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچا جا سکے ۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ، جبکہ سپلائی نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں کی نشاندہی کے لیے بھی کارروائی جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں