مبینہ اجتماعی زیادتی ، ملازمہ کے اسقاط حمل میں سروسز ہسپتال کا ڈاکٹر ملوث نکلا

مبینہ اجتماعی زیادتی ، ملازمہ کے اسقاط  حمل میں سروسز ہسپتال کا ڈاکٹر ملوث نکلا

لاہور (کرائم رپورٹر )ماڈل ٹاؤن میں مبینہ اجتماعی زیادتی اور اسقاط حمل کے بعد گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کے کیس کی تفتیش جاری ہے۔

ملازمہ کے اسقاط حمل میں سروسز ہسپتال کا ڈاکٹر ملوث نکلا ہے ۔سروسز ہسپتال کا ڈاکٹر رائیونڈ روڈ پر واقع سہیل سرجیکل میں کام کرتا ہے ۔ گھریلو ملازمہ کا اسقاط حمل سہیل سرجیکل میں کیا گیا تھا۔اسقاط حمل کے بعد بچی کی طبیعت خراب ہونے پر ملازمہ کو ڈاکٹر نے سروسز ہسپتال لانے کا کہا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرنے سے قبل متاثرہ ملازمہ نے ڈرائیور حسن اور مالک کے بیٹے عون پر اجتماعی زیادتی کرنے کا الزام لگایا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں