قالینوں کی صنعت کو نئے تقاضوں کے مطابق متعارف کرانا ہوگا :کارپٹ انسٹی ٹیوٹ
لاہور( آئی این پی)چیئرپرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اعجاز الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت بے پناہ برآمدی امکانات کی حامل ہے۔۔۔
معیار میں بہتری، جدید ڈیزائنوں کا فروغ، ماحول دوست پیداواری طریقوں کا استعمال، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے استفادہ اور نئی عالمی منڈیوں تک رسائی کے ذریعے پاکستان قالینوں کی بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنا حصہ نمایاں طور پر بڑھا سکتا ہے۔ قالینوں کی صنعت کو نئے تقاضوں کے مطابق متعارف کرانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینوفیکچررز اوربرآمد کنندگان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔