گنگارام : رشوت ستانی کی ویڈیو منظر عام،نجی خاتون گارڈ معطل

گنگارام : رشوت ستانی کی ویڈیو منظر عام،نجی خاتون گارڈ معطل

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )گنگارام ہسپتال کے گائنی وارڈ سے رشوت ستانی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں سرکاری ہسپتال میں مریض شفٹ کرنے کے بدلے مبینہ طور پر رقم کا مطالبہ کیا گیا۔۔۔

ویڈیو میں ایک غریب باپ رات بھر پیسے دینے کے بعد صرف 10 روپے بچنے کی دہائی دیتا نظر آ رہا ہے ،وارڈ میں سکیورٹی پر مامور نجی کمپنی کی خاتون گارڈ شازیہ زبیر نے مریض شفٹ کرنے کے عوض رقم طلب کی،مریض کے والد نے 10 روپے کا نوٹ پیش کیا تو خاتون نے مبینہ طور پر کہا 10 کا نوٹ دکھا کر ذلیل مت کرو، میں نے آپ کا کام کیا ہے ، 10 روپے نہیں لوں گی، ٹھہر کے آتی ہوں،غریب والد کی فریاد کے باوجود پیسوں کا مطالبہ جاری رہا، ایم ایس گنگارام ڈاکٹر افتخار کے مطابق متعلقہ ویڈیو اور خاتون اہلکار کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، ہسپتال انتظامیہ نے نجی گارڈ شازیہ زبیر کو معطل کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں