کوئٹہ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب گردی پرتشویش :فاروق افضل
لاہور(ہیلتھ رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور فیکلٹی ممبران نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ایک لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب گردی کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ، تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اس سفاکانہ اور غیر انسانی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس دل دہلا دینے والے واقعے نے ملک بھر کی طبی برادری کو صدمے سے دوچار کر دیا ہے ۔پروفیسر فاروق افضل نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف شب و روز اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر مریضوں کوسہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔