مصدقہ بیجوں کی دستیابی میں بہتری لائی جا رہی:سیڈ کارپوریشن

مصدقہ بیجوں کی دستیابی میں بہتری لائی جا رہی:سیڈ کارپوریشن

کسانوں کے ساتھ براہِ راست رابطے کو فروغ دے رہے : ایم ڈی نوید شہزاد مرزا

لاہور( این این آئی)پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر نوید شہزاد مرزا نے کہا ہے کہ زرعی معیشت کی ترقی کیلئے تصدیق شدہ معیاری بیجوں کی فراہمی نا گزیر ہے ،زیادہ پیداواری صلاحیت کے حامل بیجوں کی تیاری کے لیے ریسرچ پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے کسانوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو صرف بیج فراہم کرنا نہیں بلکہ انہیں جدید کاشتکاری طریقوں، فصلوں کے درست انتخاب اور موسمی حالات کے مطابق رہنمائی دینا بھی ترجیح ہے۔

پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تحت تصدیق شدہ بیجوں کی دستیابی میں بہتری لائی جا رہی ہے تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے اور غذائی تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے ۔نوید شہزاد مرزا نے کہا کہ غیر معیاری اور جعلی بیج کے استعمال سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے جس کے تدارک کے لیے آگاہی مہم اور فیلڈ سطح پر نگرانی کا نظام مضبوط کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ براہِ راست رابطے کو فروغ دے رہے ہیں اور فیلڈ وزٹس کے ذریعے ان کے مسائل کو فوری حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں