حوالہ ہنڈی ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 4 ملزم گرفتار
ملزمان سے بھاری تعداد میں معروف رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی پروڈکٹس برآمد :ترجمان
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ملزمان کو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں لاہور سے گرفتار کیا گیا،ملزمان شاہد الیاس ، شاہد نذیر حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث پائے گئے ملزمان سے 2 کروڑ 4 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ملزمان سے غیر ملکی کرنسی کی مد میں 1080 امریکی ڈالر ، 320 آسٹریلوی ڈالر ،4015 عرب اماراتی دینار ، 85 برطانوی پاؤنڈ اور 160 سعودی ریال بھی برآمد ہوئے ، ملزمان سے حوالہ ہنڈی کی بابت دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کرلیے گئے جبکہ ملزمان نورالمجتبیٰ اور ارسلان امتیاز کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے ،ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے بھاری تعداد میں معروف رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی پروڈکٹس برآمد ہوئیں ،ملزمان رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی پروڈکٹس کا سٹاک رکھنے اور فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے ،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔