ننکانہ انتظامیہ نے 2لاکھ 8ہزار 666 پودے لگانے کا ریکارڈ عبور کر لیا
ننکانہ صاحب( خبر نگار ) ماحولیاتی تحفظ کا عالمی دن ، ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب نے ایک سال کے دوران 2 لاکھ 8 ہزار 666 پودے لگانے کا ریکارڈ عبور کر لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے گرین پنجاب ویژن کے تحت ضلع ننکانہ صاحب میں شجرکاری مہم تیزی سے جاری ہے ۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع ننکانہ صاحب میں 15 ماہ کے دوران 2 لاکھ 8 ہزار 666 پودے لگائے گئے ، ایک لاکھ 64 ہزار 713 پودے محفوظ ہیں اور نشوونما پا رہے ہیں شہری و دیہی علاقوں سمیت مختلف شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کے اطراف وسیع پیمانے پر شجرکاری کی جا رہی ہے۔ واربرٹن ننکانہ روڈ، بچیکی روڈ، مانگٹانوالہ روڈ اور مانوالہ روڈ ، سانگلہ ، شاہکوٹ ،جوڈیشل کمپلیکس ، گرین بیلٹس، پارکوں اور سرکاری عمارتوں کو بھی شجرکاری مہم کا حصہ بنایا گیا۔