چھاپے میں دوہزار کلو مردہ مرغیاں تلف، 2ملزم گرفتار

 چھاپے میں دوہزار کلو مردہ مرغیاں تلف، 2ملزم گرفتار

فوڈ اتھارٹی نے کمال پور اڈا کے قریب گاڑی سے مردہ مرغیوں کی کھیپ پکڑلی

 ننکانہ صاحب (خبر نگار )فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، دو ہزار کلو مردہ مرغیاں تلف، 2 ملزم گرفتار کرلئے گئے ۔فوڈ اتھارٹی نے کمال پور اڈا کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو ہزار کلو مردہ مرغیاں برآمد کر کے تلف کر دیں جبکہ ماجد اور شان نامی دو ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چھاپہ مار کر گاڑی سے مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ برآمد کرلی جو مختلف علاقوں میں سپلائی کی جا رہی تھی۔ ویٹرنری ماہرین نے موقع پر معائنہ کے بعد مرغیوں کو غیر موزوں قرار دیا۔ ملزم مردہ مرغیوں کو سفید بوریوں اور ڈرموں میں چھپا کر منتقل کر رہے تھے ۔ چیکنگ کے دوران ملزم ضروری ریکارڈ اور دستاویزات بھی پیش نہ کر سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں