اولیا کرام نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کا درس دیا :پیر علی حیدر
قصور(نمائندہ دنیا)سجادہ نشین دربار خواجہ دائم الحضوری قصوری سید پیر علی حیدر شاہ بخاری نے کہا ہے کہ اولیا کرام نے ہمیشہ محبت، اخوت، رواداری اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا ۔
انکی تعلیمات آج بھی معاشرے کی اصلاح، دلوں کو جوڑنے اور امن و بھائی چارے کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت بابا خوشیا شاہؒ کے عرس کی تقریبات کے دوران محفلِ نعت و سماع سے خطاب میں کیا۔ الحاج شوکت نقشبندی ، وسیم عباس قادری، علی عمران نقشبندی و دیگر نعت نے بارگاہِ رسالت مآبؐ میں گلہائے عقیدت پیش کیے ۔