چڑیوں ، ممولوں کی غیر قانونی تجارت کے 6ملزم گرفتار

چڑیوں ، ممولوں کی غیر قانونی تجارت کے 6ملزم گرفتار

زخمی نایاب سامبر ریسکیو،سامبر ہرن طبی امداد کے بعد جلو پارک منتقل

لاہور(اے پی پی) محکمہ نے زخمی نایاب ہرن ریسکیو کرنے سمیت مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرکے کتوں کیساتھ جنگلی سور کا شکار،معصوم جنگلی پرندوں چڑیوں اور ممولوں کی غیر قانونی تجارت میں ملوث6 ملزمان کو گرفتارکر کے 2 کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل،4 کو 50 ہزار جرمانہ عائد کیا،سامبر ہرن کو طبی امداد کے بعد جلو پارک منتقل کر دیا اور تمام پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کر دیئے ۔ترجمان کے مطابق ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجر سنٹرل زون مدثر حسن اور ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوئیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر قصور عامر جمیل نے ایک اطلاع کی موصولی کے بعد بارڈر بیلٹ ایریا منڈی عثمان والا سے شدید آ ندھی اور طوفان کے دوران ایک زخمی سامبر ہرن ریسکیو کرکے فوری سفاری زو ہسپتال لاہور سے طبی امداد کے بعد جلو وائلڈ لائف پارک منتقل کر دیا،جہاں اسکی دیکھ بھال شروع کر دی گئی ہے ۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر سیالکوٹ عقیل امجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کتوں کیساتھ جنگلی سور کا غیر قانونی شکار کرنے پر4 شکاریوں کو50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ معصوم چڑیوں اور ممولوں کی غیر قانونی تجارت میں ملوث2 ملزمان سے درجنوں ممولے اور چڑیاں برآمد کرکے دونوں کیخلاف ایف آرزدرج کرائیں اور ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں