عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی علماکنونشن کی تیاریاں

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت  کی علماکنونشن کی تیاریاں

لاہور(سیاسی رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیر اہتمام 17 جون کو منعقد ہونے والے عظیم الشان علما کنونشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

اسی سلسلہ میں مجلس کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، ناظم تبلیغ مولانا عبدالعزیز مولانا سمیع اللہ، مولانا پیر محمد زبیر جمیل نے لاہور بھر کے جامعات ، شخصیات د ینی جماعتوں کے سرکردہ حضرات اور علما کرام، آئمہ مساجد، خطبا عظام اور دینی شخصیات سے ملاقاتیں کرکے انہیں علما کنونشن میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں