سی ای او کا لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد حفیظ اللہ نے لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا جہاں انہیں ڈویژنل افسران نے ۔۔۔
جاری ترقیاتی منصوبوں، آپریشنل اُمور اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔دورے کے دوران سی ای او ریلوے نے سٹیشن پر صفائی ستھرائی، انتظامی امور، مسافر سہولتوں اور مجموعی آپریشنل نظام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ریلوے خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔