ہوم اکنامکس یونیورسٹی :مختلف پروگراموں میں داخلوں کا آغاز
لاہور (خبر نگار) ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2026-27 کے لیے بی ایس، ایم فل اور انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں داخلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ۔۔۔۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات کو مقررہ تاریخ تک آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ یونیورسٹی میں بی ایس آنرز کے 29 مختلف مضامین میں داخلے شروع کر دیے گئے ہیں جبکہ ایم فل کے 5 پروگرامز میں بھی داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ طالبات یونیورسٹی کے آن لائن پورٹل کے ذریعے داخلہ فارم جمع کرا سکتی ہیں۔داخلوں کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جون مقرر کی گئی ہے ۔