ہائیکورٹ: یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے رجسٹرار کی تعیناتی چیلنج
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے رجسٹرار جمیل عاصم کی تعیناتی چیلنج،چودھری ساجد محمود نے۔۔۔
مؤقف اختیار کیا کہ رجسٹرار اوکاڑہ یونیورسٹی جمیل عاصم کی ماسٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ڈگری جعلی اور غیر تسلیم شدہ ہے جسکی کوئی قانونی حیثیت نہیں ،ہائر ایجوکیشن کمیشن نجی یونیورسٹی لاہور کیمپس کی ڈگریاں تصدیق کرنے سے انکار کر چکا ہے ، اعلیٰ عدالتیں بھی لاہور کیمپس کی ڈگریوں کو جعلی اور بوگس قرار دے چکی ہیں،رجسٹرار جمیل عاصم کی بی ایس-17 سے بی ایس-18 میں ترقی بھی غیر قانونی ہے ، سنڈیکیٹ رکن مظہر علی خان نے مبینہ طور پر غیر قانونی تعیناتی کی پشت پناہی کی ۔