ویٹرنری یونیورسٹی کا پرائیویٹ کمپنی کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پردستخط
لاہور(خبر نگار)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہورنے پرائیویٹ کمپنی کے ساتھ ڈیری پروڈکشن اور تولیدی بائیوٹیکنالوجی میں تعاون کے لیے۔۔۔
مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ۔ یادداشت پر دستخط وا ئس چانسلر مسعود ربانی اور سیکرٹری رائے کاشف امین خان نے یونیورسٹی میں ایک تقریب میں کئے ۔ ڈینزحبیب الرحمن، کامران اشرف اور صائمہ، فیکلٹی ممبران اور عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اس یا دداشت کے تحت دونوں ادارے ڈیری پروڈکشن اور تولیدی بائیوٹیکنالوجی کے شعبوں میں تحقیق، کپیسٹی بلڈ نگ اورٹیکنالوجی ٹرانسفر کے کاموں میں تعاون کریں گے ۔