موبائل چوری کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)مستی گیٹ پولیس نے غریب مزدورں کے موبائل چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق مستی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل چور علی رضا کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مزدوری کے بعد چھتوں پر سوئے ہوئے مزدروں کے موبائل لیکر رفو چکر ہو جاتا تھا، مستی گیٹ پولیس نے شہری کی درخواست پر واقعہ کا مقدمہ درج کیا اور مشکوک افراد کی چیکنگ کے دوران ملزم علی رضا کے قبضہ سے چوری شدہ موبائل برآمد کر لیا۔