ڈی ایچ اے :اہلکاروں پر بغیر وارنٹ گھرمیں داخل ہونیکاالزام
لاہور( کرائم رپورٹر)ڈی ایچ اے فیز 7 میں رہائشی گھر میں مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کے داخل ہونے اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کا معاملہ سامنے آگیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد متاثرہ خاندان نے پولیس اہلکاروں پر سنگین الزامات عائد کر دیے ، متاثرہ خاتون ثمانہ کے مطابق وردی اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکار بغیر وارنٹ اور خواتین اہلکاروں کے گھر میں داخل ہوئے ، بچوں اور خواتین کو ایک کمرے میں بند رکھا اور تقریباً تین سے چار گھنٹے تک گھر میں موجود رہے ۔اہلکار گھر سے تقریباً 15 تولہ سونا اور نقدی لے گئے۔