اساتذہ کے تبادلوں، پروموشن کیلئے ای ٹرانسفر شیڈول جاری

 اساتذہ کے تبادلوں، پروموشن کیلئے ای ٹرانسفر شیڈول جاری

آج سے 30جون تک ای ٹرانسفر سسٹم کے ذریعے درخواستیں جمع کرا سکیں گے

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے اساتذہ کے تبادلوں، پروموشن اور ویٹنگ پوسٹنگ کیلئے ای ٹرانسفر راؤنڈ کھولنے کا شیڈول جاری کر دیا ۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ آج سے 30جون 2026تک ای ٹرانسفر سسٹم کے ذریعے درخواستیں جمع کرا سکیں گے ۔ تبادلوں اور پوسٹنگ سے متعلق اپیلوں پر یکم  سے 6جولائی تک ریویو کمیٹی سماعت کرے گی ،اسی روز حتمی فیصلے بھی کر دیئے جائینگے ۔ کامیاب امیدواروں کے تبادلہ اور پوسٹنگ آرڈرز 9 جولائی کو جاری کیے جائیں گے ۔ تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پروموٹ ہونے والے اساتذہ کی سکول انفارمیشن سسٹم پر بروقت ٹیگنگ یقینی بنائیں۔ محکمہ نے تمام ضلعی اور فیلڈ دفاتر کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ شیڈول پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں