شکایات پر371پیرافورس اہلکاروں کیخلاف کارروائی ، 20 برخاست
لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب بھر میں پیرا فورس کیخلاف اختیارات سے تجاوز اور شکایات پر احتساب کا عمل شروع ،جرمانے ،سزائوں اور ۔۔
کارروائیوں کے اعدادوشمار جاری ،پولیس سے پیرا فورس میں آنیوالے 371اہلکاروں کیخلاف ایکشن لیا گیا، پولیس سے ڈیپوٹیشن پر آئے 20 اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کیا گیا۔لاہور میں 1 سال کے دوران پیرا فورس کے 794اہلکاروں کو وارننگ،298کوجرمانے ،16کی منظور شدہ سروس ضبط اور 6کی سالانہ انکریمنٹ روک دی گئی۔