ہیلے کالج کاکانووکیشن 600طلبہ کوڈگریاں، میڈلز تقسیم
لاہور (خبر نگار)وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ ہیلے کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے گریجوایٹس اپنی مہارتوں کی بدولت بینکنگ۔۔۔
، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سول سروسز سمیت ہر شعبے میں اپنا لوہا منوارہے ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج آف بینکنگ اینڈفنانس کے زیر اہتمام نجی ہوٹل میں 15ویں تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کررہے تھے ۔ 600 سے زائد گریجوایٹس اور ایم فل سکالرز میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کیے گئے ۔