نہر میں کودنے کی کوشش ،خاتون اور دو بچوں کی جان بچا لی گئی
قصور(نمائندہ دنیا)ریسکیو 1122کی بروقت کارروائی، نہر میں کودنے کی کوشش کرنیوالی خاتون اور دو بچوں کی جان بچا لی گئی۔
ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ پھولنگر جمبر میں خاتون دو بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگانے کی کوشش کر رہی ہے ، جس پر ریسکیو ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی۔ 29سالہ مہوش یاسین کی دو سال قبل پہلے شوہر سے طلاق ہو چکی تھی اور 3 ماہ قبل دوسری شادی ہوئی تھی، گھریلو ناچاقی اور بچوں کو قبول نہ کرنے کے تنازعہ پراس نے شدید ذہنی دبائو پر 8سالہ بیٹے عزیر اور 4سالہ بیٹے اذلان سمیت نہر میں کودنے کی کوشش کی۔عینی شاہدین نے خاتون کوبروقت نہر میں چھلانگ لگانے سے روک لیا۔