کنٹرولڈ ایریاز میں 154املاک سربمہر

کنٹرولڈ ایریاز میں 154املاک سربمہر

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریازگلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن، نیو مسلم ٹاؤن، گجرپورہ، گلشن راوی،ریونیو سوسائٹی، ناز ٹاؤن اور سبزہ زار میں آپریشن کرکے 154املاک سربمہر کر دیں۔

 ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ اورنیو گارڈن ٹاؤن میں 27املاک سربمہر کیں۔ کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرنیو مسلم ٹاؤن، گجرپورہ،گلشن راوی میں50 املاک سیل کی گئیں۔ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ریونیو سوسائٹی میں 42املاک ، ناز ٹاؤن میں 20املاک اور سبزہ زار میں 15املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،اکیڈمی، کالج، فارمیسی، کلینک، لیب، گراسری سٹور،کیفے، ریستوران، فوڈ پوائنٹ، بیکری  ودیگر شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں