شالیمار :تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 1شخص جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر) شالیمار کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق شالیمار کے علاقے میں اطلس خان نامی سڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی نے ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا ۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر لواحقین کی جانب سے قانونی کارروائی کروانے سے انکار پر ضروری کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ان کے حوالے کر دی۔