کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں :87ملزم گرفتار
لاہور (خبر نگار )پنجاب کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 75 کامیاب آپریشنز کیے گئے جن میں 87ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔۔۔
جبکہ 156.61 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں، جن کی تخمینہ مالیت 2 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد ہے ۔کارروائیاں بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، راولپنڈی، سرگودھا اور ساہیوال میں کی گئیں۔ برآمد ہونے والی منشیات میں 96.6 کلوگرام چرس، 10.4کلوگرام آئس، 5.9 کلوگرام افیون، 42.2کلوگرام بھنگ، 1.2 کلوگرام ہیروئن اور 188شراب کی بوتلیں شامل ہیں۔