مرکزی جمعیت اہلحدیث کی 46ویں سالانہ فضائل صحابہؓ کانفرنس کل ہوگی
لاہور(سٹاف رپورٹر )مرکزی جمعیت اہلحدیث بیگم کوٹ شاہدرہ کے زیراہتمام 46ویں سالانہ فضائل صحابہ کانفرنس 9 جولائی بروز جمعرات کو منعقد ہوگی۔۔۔
کانفرنس کی صدارت اہلحدیث یوتھ فورس بیگم کوٹ کے صدر حاجی شفاقت مہر اور امیر مرکزیہ بیگم کوٹ شا ہدرہ محمد یعقوب نمبر دار کریں گے ،کانفرنس سے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر سینیٹر حافظ عبدالکریم ، ناظم اعلیٰ علامہ عبدالرشید حجازی اور خطیب ابن خطیب علامہ ابتسام الٰہی ظہیر خصوصی خطاب کریں گے ،مناظر اسلام سید سبطین شاہ نقوی ، قاری حنیف ربانی اور دیگر علما کرام خطاب کریں گے ۔