سکولوں کو رجسٹرڈ فرموں سے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ لینے کی اجازت
لاہور (خبر نگار) کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نجی سکولوں کو بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے معذرت کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے متبادل انتظامات کرتے ہوئے۔۔۔
سکولوں کو پاکستان انجینئرنگ کونسل سے منظور شدہ انجینئرنگ فرموں سے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ذرائع کے مطابق منظور شدہ انجینئرنگ فرمیں سکولوں کی عمارتوں کا معائنہ کرنے کے بعد 90 روز کے لیے عارضی بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کریں گی، تاکہ رجسٹریشن اور دیگر قانونی معاملات متاثر نہ ہوں۔