واسا کے وفد کاڈنمارک اور پرتگال کادورہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب واسا کے وفد کی ڈنمارک اور پرتگال کا اعلیٰ سطحی دورہ، ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد ڈنمارک پہنچ گیا۔۔۔
ڈائریکٹر جنرل پی واسا طیب فرید نے امپیکٹ فنڈ ڈنمارک کو پنجاب میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی،بریفنگ میں پاکستان کے ڈنمارک میں سفیر شعیب سرور بھی شریک ہوئے ، پنجاب میں ویسٹ واٹر مینجمنٹ کے شعبے میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیاگیا ،پنجاب کے پہلے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی پیش رفت پر وفد کو تفصیلی آگاہ کیا گیا۔