پی پی ایس سی :مختلف محکموں کی اسامیوں کے نتائج کااعلان

پی پی ایس سی :مختلف محکموں کی اسامیوں کے نتائج کااعلان

بلڈنگ انسپکٹر کی 156اسامیوں کے لیے 503امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب سروس ٹرائبیونل، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ سمیت دیگر محکموں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں بلڈنگ انسپکٹر کی 156 اسامیوں کے لیے 503امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کامیاب امیدواروں میں کرن زاہد، سدرہ زاہد، طیبیہ سیماب، محمد سلیم، امجد رسول شامل ہیں-اسی طرح پنجاب سروس ٹریبونل میں سٹینوگرافر کی 09 اسامیوں کے لیے 146 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کامیاب امیدواروں میں شکیلہ، رمشہ بی بی، سحرش، حاجرہ بی بی، سادیہ کباب شامل ہیں- کامیاب امیدواروں کو اب اردو شارٹ ہینڈ اور اردو ٹائپنگ ٹیسٹ کیلئے بلایا جائے گا-سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر آف میڈیسن کی نظر ثانی شدہ میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں