ترقیاتی کاموں کو رواں مالی سال میں مزید تیز کرنیکافیصلہ

ترقیاتی کاموں کو رواں مالی سال میں مزید تیز کرنیکافیصلہ

ایل ڈی اے سٹی میں جلد نئے بلاکس کا پوزیشن بھی دیا جائے گا:ڈی جی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی سٹرکچر پلان روڈ کا مجموعی طور پر 65فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کاموں کو رواں مالی سال میں مزید تیز کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیااور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی نے بریفنگ دی اور بتایا کہ سٹرکچر پلان روڈ پر انڈر پاس کے تینوں بیرلز پر کام جاری ہے ۔ انڈر پاس کے دو بیرلز پر گررڈرز لانچ کیے جا رہے ہیں جبکہ تیسرے بیرل کی چھت ڈالی جا رہی ہے ۔انڈر پاس کی ایک طرف ریمپ پر اسفالٹ کی پہلی لیئر مکمل، دوسری جانب کام جاری ہے ۔ڈی جی ایل ڈی اے نے انڈر پاس اور سٹرکچر پلان روڈ کے کام تیز کرنے اور ایل ڈی اے سٹی کے مختلف بلاکس میں گھروں کی تعمیر میں شہریوں کو ہر ممکن سہولت دینے کی ہدایت دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں