پی پی ایس سی:مختلف محکموں میں اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب ریونیو اتھارٹی، بورڈ آف ریونیو پنجاب (ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ)، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا)، پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی اور دیگر محکموں کی مختلف اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔
ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب (ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ) میں آئی ٹی منیجر کی ایک اسامی کے لیے 6 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ایڈمن آفیسر کی 4 اسامیوں کے لیے 18 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں اور انہیں انٹرویو کے لیے طلب کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments