نوجوان ٹیلنٹ کی مؤثرنشاندہی، پنجاب رائزنگ سٹارز پورٹل پر رجسٹریشن جاری

نوجوان ٹیلنٹ کی مؤثرنشاندہی، پنجاب  رائزنگ سٹارز پورٹل پر رجسٹریشن جاری

لاہور(خبر نگار)صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی مؤثر انداز میں نشاندہی کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سپورٹس بورڈ پنجاب کے اشتراک سے وضع کردہ پنجاب رائزنگ سٹارز پورٹل پر رجسٹریشن جاری ہے ۔

اس پورٹل کے ذریعے کراٹے ، کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، بیڈمنٹن و دیگر کھیلوں میں پنجاب کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی اپنی پروفائل آن لائن رجسٹر کر سکتے ہیں، جس سے انہیں تربیت، رہنمائی، ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اور مستقبل میں قومی و بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے ۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ پنجاب رائزنگ سٹارز پورٹل نوجوان کھلاڑیوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع فراہم کر رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...