فیروزپور روڈ بیٹھ گئی، 3 موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں
لاہور(کرائم رپورٹر )فیروزپور روڈ سروس روڈ پر بارش کے باعث سڑک بیٹھ گئی۔
3 موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں۔فیروزپور روڈ سروس روڈ پر نشتر سگنل سے جانب ایوانِ اکبری، میزان بینک کے سامنے بارش کے پانی کے باعث سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا، جس سے وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں۔کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments