پیاف کاپائنیئرز گروپ سے انتخابی الائنس توڑنے کا اعلان
لاہور( کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر انتخابات سے قبل پیاف (انجم نثار گروپ) کی ایگزیکٹو باڈی اور کور کمیٹی کا اجلاس ،پیٹرن انچیف پیاف میاں انجم نثار نے پائنیئرز بزنس مین گروپ کیساتھ انتخابی الائنس توڑنے کا اعلان کردیا ۔پیاف کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا ۔
پیٹرن انچیف پیاف میاں انجم نثار ،چیئرمین پیاف اور صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل،ایگزیکٹو باڈی و کور کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ میاں انجم نثار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیاف میاں انجم نثار گروپ کا اب پائنیئر ز بزنس مین گروپ کیساتھ الائنس نہیں رہا ۔ پی بی جی کیساتھ الائنس توڑنے کا اعلان کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments