یونس کلاسک فٹنس فیڈریشن کا ایگزیکٹو باڈی اجلاس ،حلف برداری
لاہور(سٹاف رپورٹر)یونس کلاسک فٹنس فیڈریشن کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس اور حلف برداری کی تقریب پاک عرب سوسائٹی میں ہوئی۔۔۔
تقریب میں رکنِ قومی اسمبلی رانا مبشر، ارکانِ صوبائی اسمبلی، فیڈریشن کے بانی و سی ای او مونس چودھری منیر حسین گجر،چیئرمین یونس کلاسک فیڈریشن پنجاب،خواجہ محمد علی ایڈووکیٹ وائس چیئرمین ون، میاں عمر رسول وائس چیئرمین ٹو، ممتاز ویٹ لفٹر عقیل جاوید بٹ، مسٹر پاکستان اسلم خان ،سہیل چودھری ،محمد صادق ،جمشید چودھری ،شہباز حسن،حافظ کاشف ،ڈاکٹر اشرف شاد ،خواتین ونگ کی شہزادی گلفام اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک بھر میں باڈی بلڈنگ، فٹنس اور پاور سپورٹس کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ لاہور، کراچی ودیگر شہروں سے کئی افراد نے آن لائن شرکت کرکے فیڈریشن کیساتھ بھرپور عملی تعاون کا عہد کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments