دو واقعات میں ٹریفک اہلکاروں پر تشدد ،4ملزم گرفتار

دو واقعات میں ٹریفک اہلکاروں پر تشدد ،4ملزم گرفتار

رانگ پارکنگ ، اوور سپیڈنگ سے روکنے پرحملہ کرنے پر مقدمات درج

لاہور(کرائم رپورٹر)رانگ پارکنگ اور اوور سپیڈنگ سے روکنے پر دو مختلف واقعات میں چھ افراد کاٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد ، سٹی ٹریفک پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ٹریفک اہلکاروں نے رانگ پارکنگ اور خطرناک ڈرائیونگ سے روکاتو ملزموں نے اہلکاروں سے بدتمیزی کرتے ہوئے حملہ کر دیا۔سی ٹی او کاکہناہے کہ ٹریفک اہلکاروں پر حملہ یا ان کیساتھ بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی ٹریفک اہلکار بارے شکایت ہو تو وہ ہیلپ لائن 0322-5638888 پر رابطہ کریں، جہاں ہر شکایت کا شفاف، غیر جانبدار اور میرٹ پر ازالہ کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...