وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا لکشمی چوک میں بارشی پانی کے نکاس کا جائزہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا بارش کے بعد لکشمی چوک کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔۔۔
ایم ڈی واسا غفران احمد نے بارشی پانی کی نکاسی اور دیگر انتظامات پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے مون سون کے دوران نکاسی آب کو بروقت اور مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انکا کہنا تھا کہ واسا کی جدید مشینری کو نشیبی علاقوں اور اہم مقامات پر آپریشنل کیا جائے ۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے ایم ڈی واسا کو تمام زیر زمین واٹر ٹینکس کی صفائی اور مکمل آپریشنل رکھنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments