بادامی باغ سبزی منڈی میں ناقص صفائی پر2 فوڈ سیفٹی افسر معطل
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید کا بادامی باغ سبزی منڈی کا اچانک دورہ، ناقص صفائی انتظامات پر سخت برہمی کا اظہارِ کیا۔
مون بارشوں بارشوں پر منڈی میں پانی کے نکاس انتظام نہ کرنے پر دو فوڈ سیفٹی افسر معطل کر دیئے گئے ۔سیکرٹری فوڈ نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ای اے ڈی اے (BS-18)عامر حسین اورسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی راوی روڈ اعجاز سلیم منیس (BS-17)کو نااہلی اور ندنظمی پر معطل کر دیا گیا جبکہ ڈی جی پامرا کو بادامی باغ منڈی میں صفائی انتظامات فوری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments