وزیرتعلیم کاسکولزمیں ستمبر سے انگلش، کیمسٹری پڑھانے کا اعلان

وزیرتعلیم کاسکولزمیں ستمبر سے انگلش، کیمسٹری پڑھانے کا اعلان

ہر ہفتے اچانک دورہ کرکے ضرورت پرطلبہ کو دیگرمضامین بھی پڑھائوں گا:رانا سکندر

لاہور(آن لائن)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکولوں میں خود تدریس کا آغاز کرنے کا اعلان کرتے کہا ہے کہ وہ ستمبر کے پہلے ہفتے سے باقاعدہ کلاسز لینا شروع کرینگے ۔ انکا کہنا ہے کہ انگلش اور کیمسٹری انکے پسندیدہ مضامین ہیں اور وہ اپنی تدریسی سرگرمیوں کا آغاز انہی مضامین سے کرینگے ۔ وہ پرائمری سکولوں میں انگلش جبکہ ہائی سکولوں میں کیمسٹری پڑھائیں گے اور وہ ضرورت پڑنے پر دیگر مضامین بھی پڑھائیں گے ۔وزیر تعلیم کے مطابق وہ ہر ہفتے کسی سکول کا اچانک دورہ کرکے طلبہ کو پڑھائیں گے ۔رانا سکندر حیات نے کہا کہ وہ اساتذہ کا بے حد احترام کرتے ہیں اور خود استاد بن کر طلبہ کو پڑھانے پر فخر محسوس کرینگے ۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت کا مقصد سکولوں میں  مسائل کا براہ راست جائزہ لینا ہے ۔ اساتذہ اور طلبہ سے براہ راست رابطے سے تعلیمی اصلاحات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا، تدریسی نظام کی خامیوں کی نشاندہی اور انکے بروقت حل میں بھی معاونت ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...