2020 کے پٹرول بحران کے فیصلے پر عمل درآمدکیلئے حکومتوں کو مراسلہ
لاہور(کورٹ رپورٹر)2020کے پٹرول بحران کے فیصلے پر عمل درآمد کا معاملہ،جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو مراسلہ بھجوا دیا۔۔۔
،مراسلے میں مؤقف اپنایا گیا کہ پٹرول بحران پر لاہور ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں پٹرول بحران کے ذمہ داروں کا تعین کیا گیا، حکومت اور اداروں کی جانب سے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی، اگر کاروائی کی گئی ہے تو اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں، پٹرول بحران کی مکمل رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments