تلونڈی :قدیمی قبرستان کی زمین سے مبینہ انسانی ڈھانچے برآمد
تلونڈی(نامہ نگار) تلونڈی کے نواحی علاقے لاڈی کے قریب زمین کی کھدائی کے دوران مبینہ طور پر انسانی ڈھانچے برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔۔۔
، جس کے بعد اہلِ علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ مقام پر تقریباً 90 سے 100 سال قبل ایک قدیم قبرستان موجود تھا، جو وقت کے ساتھ ختم ہو گیا اور بعد ازاں زمین زرعی مقاصد کیلئے استعمال ہونے لگی۔ حالیہ کھدائی کے دوران مبینہ انسانی ڈھانچے سامنے آنے پر شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments