کوٹ رادھاکشن :ڈالہ، موٹر سائیکل میں ٹکر، نوجوان جاں بحق
سرپر چوٹ، گردن فریکچر ہونے سے 22سالہ عبدالوحید موقع پر ہی دم توڑ گیا
قصور(نمائندہ دنیا) کوٹ رادھاکشن میں ظفر کے پھاٹک کے قریب ڈالہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں22سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان عبد الوحیدموٹر سائیکل پر رائیونڈ کی جانب جا رہا تھا، ظفر کے پھاٹک کے قریب سامنے سے آنے والے ڈالے کی ٹکر سے سڑک پر جاگرا۔ حادثے کے نتیجے میں اسے سر پر شدید چوٹیں آئیں جبکہ گردن بھی فریکچر ہونے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments