عالمی یوم ہیپاٹائٹس پر آگاہی واک اور مفت سکریننگ
گلاب دیوی ،پی کے ایل آئی میں بھی ہیپاٹائٹس بچاؤ، تشخیص بارے تقاریب
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) دنیا بھر کی طرح شالامار ہسپتال میں بھی عالمی یوم ہیپاٹائٹس کے موقع پر شعبہ گیسٹرو اینٹرولوجی کے زیر اہتمام آگاہی واک اور مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد عوام میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور بروقت تشخیص کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔واک کی قیادت چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عائشہ نعمان نے کی، جبکہ شالامار ہسپتال کے ڈاکٹروں، شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلبہ، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، جن پر ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور آگاہی سے متعلق تحریریں درج تھیں۔دریں اثناگلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد عوام میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور بروقت تشخیص کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ آگاہی واک کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر حامد حسن نے کی، جبکہ پروفیسر بلال ناصر، اسسٹنٹ پروفیسر عبدالقادر اور پروفیسر ظہیر اختر سمیت دیگر ڈاکٹرز اور طبی عملے نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments