ایل ڈی اے :30سے زائد سروسز ای بز پورٹل پر منتقل
فیسلیٹیشن سنٹر پر آنے والی درخواستوں کا باقاعدگی سے فالو اپ لیا جاتا:ڈی جی
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ سلطان باجوہ نے ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا اورڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے انہیں بریفنگ دی۔پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ نے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر میں آئی درخواستوں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سفٹڈ اور نان سفٹڈ درخواستوں کی پراسیسنگ بارے بریفنگ دی اور بتایاکہ ایل ڈی اے نے رہائشی و کمرشل بلڈنگ پلان سمیت 30سے زائد سروسز ای بز پورٹل پر منتقل کر دی ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایاکہ ای بز پر موصول ہونے والی درخواستوں کا خود کار طریقے سے پراسس کیا جا رہا ہے ۔ایل ڈی اے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر پر شہریوں کو سروس ڈلیوری کی فراہمی میں بہتری لا رہے ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایاکہ ایل ڈی اے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر پر متعلقہ ہاؤسنگ کے نمائندگان موجود رہتے ہیں۔ایل ڈی اے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر پر آنے والی درخواستوں کا باقاعدگی سے فالو اپ لیا جاتا ہے ۔پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ سلطان باجوہ نے ای بز پورٹل پر سروسز کے اجرا کے عمل کو سراہا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نجی ہاؤسنگ سکیموں میں گرین سرٹیفکیٹ کے اجرا اور ڈیجٹیلائزیشن بارے پیش رفت بارے بھی بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments